منہاج یونیورسٹی کا سالانہ 4 روزہ سپورٹس فیسٹیول 14 جنوری سے شروع ہو گا

منگل 8 جنوری 2019 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام 4 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 14 جنوری سے ہو گا، مقابلے 18 جنوری تک جاری رہیں گے۔ ڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ کے مطابق کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، ٹگ وار، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، جوڈو، باکسنگ، اتھلیٹکس کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، بیڈمنٹن، لان ٹینس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں صرف طالبات حصہ لے سکیں گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ہدایت دی ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی جائے اور کھلاڑی طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات اور ماحول مہیا کیا جائے، اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور پرووائس چانسلر شاہد سرویانے مثالی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ضمن میں تقریب تقسیم انعامات 29 جنوری 2019 ء کو منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں