ٹی ٹونٹی سیریز، قذافی اسٹیڈیم نو فلائی زون قرار

جمعہ 24 جنوری 2020 00:18

ٹی ٹونٹی سیریز، قذافی اسٹیڈیم نو فلائی زون قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے ایریا کو نو فلائی زون قرار دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ 23سے 28جنوری تک قذافی اسٹیڈیم کے ایریا کو نو فلائی زون قرار دیدیا گیا ۔ اس دوران ڈرون کیمرے سے کوریج پر پابندی ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں