پاک بنگلہ دیش میچ ،راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے ہی چھٹی کر دی گئی

متعدد بچوں کے والدین کو قبل از وقت چھٹی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 24 جنوری 2020 16:42

پاک بنگلہ دیش میچ ،راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے ہی چھٹی کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی وجہ سے راستوںکی بندش کے باعث سرکاری او رنجی سکولوں میں مقررہ وقت سے پہلے ہی چھٹی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ کی سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے جس کی وجہ سے کئی شاہراہوں کوعام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ۔ راستوں کی بندش کے پیش نظر سرکاری اور نجی سکولوں نے طلبہ کو مقررہ وقت سے پہلے ہی چھٹی دیدی ۔متعدد بچوںکے والدین کو قبل از وقت چھٹی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔آج دوسرے ٹی ٹونٹی اور 27جنوری کو تیسرے ٹی ٹونٹی کے موقع پر بھی مقررہ وقت سے پہلے چھٹی دیدی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں