ضلعی انتظامیہ نے پاکستان/بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پرشائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس کا انتظام کیا

جمعہ 24 جنوری 2020 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پاکستان/بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پرشائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار نے تمام تر انتظامات کو مانیٹر کیا۔

(جاری ہے)

شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے 68 بسز کا انتظام کیا گیا تھاجو شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جا تی رہی ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ شٹل بس سروس میں والنٹیرز بطور سکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام د یتے رہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ والنٹیرز شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچانے میں مدد کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ لبرٹی، جام شیریں اور پنجاب یونیورسٹی پارکنگ ایریاز میں والنٹیرز موجود رہے اور شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جاتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں