بیٹسمین محمد عرفان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل پر نظریں جمالیں

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، امید ہے پاکستان انڈر 19 ٹیم کوارٹر فائنل میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی، محمد عرفان خان

منگل 28 جنوری 2020 16:46

بیٹسمین محمد عرفان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل پر نظریں جمالیں
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2020ء) میانوالی سے تعلق ر کھنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد عرفان خان گذشتہ چند ماہ سے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔دائیں ہاتھ کے بلے باز آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں بہترین بیٹنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
محمد عرفان نے اس سے قبل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہمراہ دورہ جنوبی افریقہ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے 7میچوں کی 4 اننگز میں69.33کی اوسط سے208 رنز بنا ئے تھے۔ اس سیریز میں ان کا بہترین اسکور 122 رنز تھا۔
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ قومی انڈر 19ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے محمد عرفان خان کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں لوئر مڈل آرڈر پوزیشن سے ترقی دیتے ہوئے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتارا تھا۔

(جاری ہے)

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے میچ میں 37 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔اس میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
محمد عرفان خان ایونٹ کے دوران بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹراب تک ایونٹ کے تینوں میچز میں شاندار فیلڈنگ کرتیہوئے سلپ اور 30 یارڈ سرکل میں متعدد کیچز تھام چکے ہیں۔


 زمباوے کے خلاف میچ میں محمد عرفان نے محمد حارث کے ہمراہ 41 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ اس شراکت میں ان کا حصہ 18 گیندوں پر 15 رنز پر مشتمل تھا تاہم محمد عرفان خان میچ کے دوران حریف ٹیم کے کپتان ڈائن مائرز کا عمدہ کیچ تھام کر شہ سرخیوں کی زینت بنے تھے۔
محمد عرفان تاحال ایونٹ کے 3 میچوں میں 6 کیچز تھام چکے ہیں انہوں نیصرف زمباوے کے خلاف میچ میں ہی تین کیچز پکڑے تھے۔


محمد عرفان خان:
نوجوان کرکٹر محمد عرفان خان پرامید ہیں کہ وہ ایونٹ میں آلراوٴنڈ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کوارٹرفائنل میں افغانستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تاحال اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
محمد عرفان خان نے کہا کہ محمد حارث اور قاسم اکرم کی بہترین بیٹنگ اور فاسٹ باوٴلرز کی نپی تلی باوٴلنگ کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کوارٹرفائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث، قاسم اکرم اور حیدر علی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے نمایاں فیلڈر ہیں۔
محمد عرفان خان نے کہا کہ کوچز نیانہیں بیٹنگ آرڈر میں ترقی دے کر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ زمباوے کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران وہ محض یہی سوچ رہے تھے کہ اگر کوئی کیچ آیا تو اسے جانے نہیں دینا اور خوش قسمتی سے ان کی فیلڈنگ نے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔


محمد عرفان خان کا کہناہے کہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنا ان کا قدرتی اسٹائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بڑی شاٹس کھیلنا پسند کرتے ہیں اور ان کے فیورٹ کرکٹر شین واٹسن ہیں۔
نوجوان کرکٹر کاکہناہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان سینئر کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔


اتوار کیروز پوچیف اسٹروم سے جوہانسبرگ پہنچنے والی قومی انڈر 19 ٹیم نے منگل کے روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
2 مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم، افغانستان انڈر19 ٹیم کیخلاف میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلے گی۔
اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):
اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔


مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔
وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔
آلراوٴنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔
اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔
فاسٹ باوٴلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔
ٹیم منیجمنٹ:
اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راوٴ افتخار انجم (باوٴلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر)۔
شیڈول:
31جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ افغانستان
9فروری 2020: فائنل

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں