ٹینی شیس پرائس میٹرڈاٹ پی کے پولو کپ 2021ء کے تیسرے دن ایف جی پولو/ ڈائمنڈ پینٹس اور پلاٹینم ہومز کی ٹیمیں فاتح رہیں

بدھ 27 جنوری 2021 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیر اہتمام ٹینی شیس پرائس میٹرڈاٹ پی کے پولو کپ 2021ء کے تیسرے دن ایف جی پولو/ ڈائمنڈ پینٹس اور پلاٹینم ہومز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیولری میں پاکستان پارک میں دونوں میچز منعقد ہوئے۔ اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، گریژن پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) طارق، پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کے سی ای او صوفی محمد عامر، ڈائریکٹر فاروق امین صوفی اور دیگر بھی موجود تھے۔

پہلا میچ انتہائی دلچسپ رہا جس میں ایف جی پولو/ڈائمنڈ پینٹس نے آخری لمحات میں پرائس میٹر ڈاٹ پی کے بلیک کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔ چوتھے چکر کے اختتامی لحات سے قبل میچ 4-4 گول سے برابر تھا۔

(جاری ہے)

آخر میں ایف جی پولو/ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، میر حذیفہ احمد اور رومیرو زیولیٹا نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پرائس میٹر ڈاٹ پی کے بلیک ٹیم کی طرف سے ماریانو ریگل نے تین جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے ٹیم اے ایس سی کو 7-3 سے ہرا دیا۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے حسام علی حیدر نے تین، عبدالرحمان منوں اور دانیال شیخ نے دو دو گولز سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم اے ایس سی کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس، لیفٹیننٹ کرنل مشہود اور ابراہیم خلیل نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات اہم میچ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں پرائس میٹر ڈاٹ پی کے اور ٹیم اے ایس سی کے درمیان ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں