بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ ، پنجاب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 18ستمبر کو ہوں گے

ہفتہ کی دوپہر ڈھائی بجے پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے، ٹرائلز میں پنجاب کے 9ڈویژنز سے بوائز انڈر 17اور گرلز انڈر 16 کھلاڑی حصہ لیں گے ٹیموں کا انتخاب شفاف اور میرٹ پر کیا جائے گا، کھلاڑی محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ تیاری کریں‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر پشاور میں 27سے 29ستمبر تک ہونیوالے بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کے لئے پنجاب کی ٹیمیں تیار کرنے کے حوالے سے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز 18ستمبر بروز ہفتہ کو دوپہر ڈھائی بجے پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے، ٹرائلز میں پنجاب کے 9ڈویژنز سے کھلاڑی حصہ لیں گے، بوائز انڈر 17اور گرلز انڈر 16کے ٹرائلز سلیکشن کمیٹی لے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ سے نوجوان اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی ہوگی، نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کا انتخاب شفاف اور میرٹ پر کیا جائے گا، کھلاڑی محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ تیاری کریں اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، 9رکنی سلیکشن کمیٹی کے کنوینئرسلمان اقبال بٹ، 3رکنی فوڈ اینڈ کیمپ کمیٹی کے کنوینئر حفیظ بھٹی،7رکنی میڈیکل کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر اسد عباس،6رکنی سکرونٹی کمیٹی کے کنوینئر طارق نذیر، 4رکنی گرائونڈ کمیٹی کی کنونیئر چاندپروین، 7رکنی میڈیا کمیٹی کے کنوینئر عبدالرئوف، 7رکنی جیوری اینڈ اپیل کمیٹی کے کنوینئر سلمان اقبال بٹ،7رکنی اکاموڈیشن کمیٹی کے کنوینئر رئیس الرحمن چودھری، 12رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کے کنوینئر سلمان اقبال بٹ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں