پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، امید اچھا پرفارم کریگی ، محمد یوسف

ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، حسن علی سے ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں، انٹرویو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، امید اچھا پرفارم کریگی ، محمد یوسف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) قوقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، امید اچھا پرفارم کریگی ۔ ایک انٹرویومیں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پر امید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، قومی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں ضرور اچھا پرفارم کرے گی۔محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ہمیں قومی ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ مڈل آرڈر اچھا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اچھے اسپنرز ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں حسن علی کا بہت بڑا فین ہوں، حسن علی سے ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔محمد یوسف کا حسن علی کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، حسن علی کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ ایسے پلیئر ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں