|کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پی ایس ایل 7 کیلئے نیا ترانہ ریلیز کردیا

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

tلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 7 کیلئے اپنا نیا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا نیا ترانہ بلال مقصود اور احمد مرتضیٰ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس گیت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے گانے کو’شان پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے، جبکہ اس کی ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی و دیگر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں