درہ پیزو میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے پر سٹون کرشنگ پلانٹ سیل

پیر 13 جون 2022 20:05

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) درہ پیزو میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے پر سٹون کرشنگ پلانٹ سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے درہ پیزو میں واقع سٹون کرشنگ پلانٹس کا معائنہ کیا اور وہاں قانونی ریکارڈ چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک کرشنگ پلانٹ کو سیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو غیر قا نونی کاروبار کی اجازت نہیں دی گی سٹون کرشنگ پلانٹ مالکان ضروری قانونی دستاویزات ساتھ رکھیں اور جملہ قوانین پر من و عن عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں