لالہ موسیٰ،ق لیگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر چکی ہے،نوابزادہ اصغر علی

پیر 25 اپریل 2022 15:54

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن این اے 68 کے رہنما نوابزادہ اصغر علی نے کہا ہے کہ(ق) لیگ دو کشتیوں میں سوار ہو چکی ہے ، ق لیگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر چکی ہے، کبھی وزارت اعلیٰ کی تیاریاں اور کبھی اپوزیشن لیڈر کے لئے امید واری کی کوشش میں عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ ہم آج بھی بڑے با اثر ہیں مگر حقیقت میں کہانی ختم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

نوابزادہ اصغر علی نے کہا کہ ایک گاڑی میں سما جانے والی جماعت نے محض چار ہفتوں میں جتنی قلا بازیاں لگائیں ہیں قوم کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی بالخصوص این اے 68 میں ہماری تیاری مکمل ہے ہمیں بھی مخالفین کی طرح الیکشن بگل بجنے کا انتظار ہے۔ نوابزادہ اصغر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں این اے 68 میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے سب کمیشن، کرپشن فری تھے انشاء اللہ شہباز پور پل، جلالپورجٹاں تحصیل، جلالپورجٹاں اسٹیڈیم، پیر و شاہ فلڈلائٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح مسلم لیگ ن کی قیادت ہی کرے گی، میاں حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ حلف اٹھاتے ہی گجرا ت کیلئے فنڈز کا اعلان ہو گا۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں