ڈپٹی کمشنر کا جی ٹی روڈ پر سروس موڑ کے علاقہ کا دورہ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:40

لالہ موسیٰ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے جی ٹی روڈ پر سروس موڑ کے علاقہ کا دورہ کیا اور شاہراہ پر بارش اور سیوریج کے پانی کے فوری نکاس کیلئے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر متاثرہ علاقہ پہنچے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو بھی موقع پر طلب کر لیا اور نکاسی آب کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کیوجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونیوالے سڑک کے حصہ کی مرمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں