ڈپٹی کمشنر گجرات کا گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ پور کا دورہ، زیر تعمیر بلاک کی تاخیر کا نوٹس لے لیا

پیر 17 دسمبر 2018 21:06

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے نے عوامی شکایات پر گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ پور کا دورہ کیا، زیر تعمیر اکیڈمک بلاک اور ٹائلٹ بلاک کا معائنہ کیا،اورمنصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے آج رپورٹ طلب کر لی ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل سلطان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری افضل شاہد، معززین علاقہ رضوان اصغر مچھیانہ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کو بتایا گیا کہ سکول میں تین کمروں پر مشتمل اضافی بلاک اور ٹائلٹ بلاک کا منصوبہ 65لاکھ روپے لاگت سے شروع ہو ا تھا ، ابتک49لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ ٹھیکیدار باقی کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے، بلڈنگ مکمل نہ ہونے کیو جہ سے سخت سردی میں طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہدایت کی کہ متعلقہ افسران ، ٹھیکیدار سے پراجیکٹ پر کام بند ہونے کی وجوہات معلوم کرکے لیکر آج رپورٹ پیش کریں۔ انہوںنے سکول کے پرائمری حصہ کے نشیبی علاقہ میں مٹی ڈالنے ، سکول کے داخلی راستے پر فوری گیٹ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ پر جلد کام کے دوبارہ آغاز کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں