لالہ موسیٰ،پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، چارگرفتار، مقدمات درج

جمعرات 18 اپریل 2019 18:27

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، چارگرفتار،ایک کلو سے زائد چرس و 10لیٹر شراب برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ لاری اڈا نے دوران گشت منشیات فروش طارق جاویدعرف گوگا سکنہ محلہ کالوپورہ کوگرفتارکرکے 1020گرام چرس اور رامتلائی چوک سے ملزم علی حمزہ سکنہ محلہ بخشوپورہ گجرات کو گرفتارکرکے اس سی160گرام چرس جبکہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے دلانوالہ سے ملزم قاسم علی سکنہ چکوڑی بھلیوال کو گرفتار کرکے 180گرام چرس اورتھانہ صدر سرائے عالمگیر نے کریالی پل سے ملزم اختر علی سکنہ وہاڑی کو گرفتارکرکے 10لیٹر شراب برآمدکی پولیس نے ملزمان کیخلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں