گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری، 4پتنگ فروش، 2منشیات فروش و 3 ناجائز اسلحہ بردار گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 17:38

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، مختلف کارروائیوں کے دوران 4پتنگ فروش، 2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ بردار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے، اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے 4 پتنگ فروشوں،2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں، 20لیٹر شراب اور 3عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں