سبزیوں اور فروٹ کی ہوشربا قیمتوں نے غرباء سمیت سفید پوشوں کو بھی چکرا دیا

پیر 2 اکتوبر 2017 12:33

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) جمرود سمیت پورے خیبرایجنسی میںسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا دیا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں ۔ جمرود بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ذیادہ ہونے کی بناء پر نہ صرف عوام کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ دوکاندار بھی صبح سے شام تک گاہکوں کے راہ تکتے ہوئے گزارتے ہیں لیکن لینے والے نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

سبزیوں میں سب سے ذیادہ مہنگی ٹماٹر ہے جسکی قیمت 200 روپے فی سیر تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیاز کی قیمت 80 روپے فی سیر ہوگئی ہے، آلو 50 ، کچالو 70، بادرنگ 80 روپے فی سیر جبکہ بھنڈی فی سیر 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب مختلف موسمی پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمرود بازار میں انگور کی قیمت فی کلو200روپے ، امرود150،میٹھی200 فی کلوجبکہ سیب کی قیمت فی کلو 150سے 200 تک ہوگئی ہے۔جمرود علاقہ غاڑیزہ کے رہائشی حاجی علی مان شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ مہنگائی نے نہ صرف کم امدنی والے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے بلکہ سفید پوش طبقے کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا ہے، ۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں