لنڈی کوتل ،شیخوال میں نو تعمیر شدہ دکانوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کر دی گئیں

جمعرات 29 اکتوبر 2015 17:07

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) اے پی اے لنڈی کوتل اور ایف ڈبلیو او کے پروجیکٹ منیجر نے شیخوال میں نو تعمیر شدہ دکانوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل محمد ناصر خان اور ایف ڈبلیو او کے پروجیکٹ منیجر محمد ضیاء نے پشاور طورخم شاہراہ کی تعمیر اور کشادگی کے دوران مسمار کی جانے والی دس دکانوں کو از سر نو تعمیر کر کے ان کی چابیاں مالکان کے حوالے کر دیں اس حوالے سے اے پی اے لنڈی کوتل کے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس کے دوران انہوں نے علاقہ شیخوال میں دس نو تعمیر شدہ دکانوں کی چابیاں اپنے مالکان آختر محمد ، امرت خان، رومان خان اور عبدلوہاب کے حوالے کر دیں دکانوں کے مالکان نے دکانوں کی دوبارہ تعمیر پر پولیٹیکل انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او کے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کو نئی دکانوں کی چابیاں دیکر ایک احسان کیا گیا اور ان کو دوبارہ حلال روزگار کے ذریعے بچوں کے لئے روزی کمانے کا موقع فراہم کر دیا ایف ڈبلیو او کے پرو جیکٹ منیجر محمد ضیاء نے کہا کہ جہاں بھی سڑک کی تعمیر اور کشادگی کے دوران کسی کی دکان یا دیوار مسمار کی ہیں ان کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں نے بھی بہت تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی تعمیر سے بہت سی سہولیات میسر آئینگی ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں