امریکی بربریت پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی معنی خیز ہے‘مفتی اعجاز شینواری،مولانا سعید انور

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میںافغانستان میں مسلسل امریکی جارحیت اورمدارس کے طلباء پر بمباری کے خلاف مظاہرہ کیاگیا لله

جمعرات 5 اپریل 2018 13:39

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء)جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری،جے یو آئی حلقہ محسود کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سعید انورنے کہا ہے کہ افغانستان کے معصوم حفاظ کرام پر امریکہ کی وحشیانہ بمباری کی پر زور مذمت کرتے ہیں،امریکی بربریت پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی معنی خیز ہے،امریکہ اپنی اپ کو امن کاچیمپیئن کہتے لیکن حقیقت میںامریکہ دہشتگردی کی جڑ اور مسلمانوں کے دشمن ہے ،حکومت پاکستان نیٹو سپلائی کو بند اور امریکی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میںافغانستان میں مسلسل امریکی جارحیت اورمدارس کے طلباء پر بمباری کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری،جے یو آئی حلقہ محسود کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سعید انور،مولانا عبداللہ حقانی،پیر محمد عمر بنوری،قاری جہاد شاہ آفریدی اور مولانا مجاہد احمد سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری اور مولانا سعید انور ودیگر نے کہا کہ افغانستان کے صوبے قندوز میںحفاظ کرام کی دستار بندی تقریب پر امریکی حملہ درندگی کی بد ترین مثال ہیانہوں نے کہا کہ معمولی معمولی باتوں پر چیخیں مارنے والے دنیا کے انسانی حقوق کی تنظیمیںاور سلمانوں کے بے حس حکمران آج سینکڑوں معصوم حفاظ کرام کی شہادت پر خاموش ہیں جو قابل افسوس ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ہے کیونکہ افغانستان ،فلسطین،عراق،لیبیا،عرب ممالک اور پورے دنیا کے مسلمانوں پراپنی مفادات کے حصول کیلئے ظلم کر رہا ہے جس پر اقعوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک خاموش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نیٹو سپلائی کو بند کرے اورامریکی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور نیٹو کاروبار میں ملوث افراد اس کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کرے تاکہ بے گناہ مسلمانوں کے خون بہاسے بچ جائے اس حوالے سے موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی آخر میں انہوں نے پریس کلب تک واک کیا اور امریکی مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں