لنڈی کوتل،نیکی خیل میںہمدردفائونڈیشن کاقیام

جمعہ 6 جولائی 2018 12:15

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء)ضلع خیبرکاعلاقہ نیکی خیل میںہمدردفائونڈیشن کی افتتاحی تقریب کاانعقادکیاگیاجس کی مہمان خصوصی تحصیلدارشمس الاسلام تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعلاقہ نیکی خیل کیلئے ہمدردفائونڈیشن کاکابینہ تشکیل دی گئی جس میں اخترستان چیئرمین،عبدالرزاق صدرجبکہ فیض الامین فنانس سیکرٹری چن لئے گئے ۔اس موقع پرفائونڈیشن کے چیئرمین اخترستان آفریدی نے کہاکہ ہمدردفائونڈیشن علاقے کے یتیموں،بیوائوں،مستحق طلبہ اورمریضوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کریںگے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں