منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث افرادکوکیفرکردارتک پہنچائیں گے،محمدعمران خان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:50

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ضلع لنڈی کوتل بازارمیں پی ٹی آئی یوتھ کے زیراہتمام منشیات کے خلاف ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال سے شروع ہوکرلنڈی کوتل پریس کلب تک ایک واک کی گئی،جس میں لنڈیکوتل پی ٹی آئی یوتھ کے کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرلنڈیکوتل محمدعمران خان ،تحصیلدار عصمت اللہ وزیر،لائن آفیسرٹیکاخان اورعلاقے کے معززین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرمحمدعمران خان نے کہاکہ منشیات ایک ناسورہے جومعاشرے کوتباہ کرتی ہے اوراس کے خلاف ہمارے جنگ جاری رہیگی،مکروہ کاروبارمیں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں