مچنی پوسٹ پر طورخم کے رہائشیوں پر آٹے کی بندش ناقابل قبول ہے‘مظاہرین

جمعہ 8 نومبر 2019 14:42

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) قاری نظیم گل و دیگر مظاہرین کاکہنا ہے کہ مچنی پوسٹ پر طورخم کے رہائشیوں پر آٹے کی بندش ناقابل قبول ہے۔ہمیں پاکستانی ہونے کی حق دیا جائیں۔محکمہ لائیوں سٹاک عملے کو زیروپوائنٹ پر آٹے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعینات کیا جائے تاکہ طورخم باچامینہ کی رہائشیوں کو آٹا فراہم ہوسکیں۔

(جاری ہے)

قاری نظیم گل کی قیادت میں مچنی چیک پوسٹ پر لائیو ساٹک عملہ کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجی مظاہراہ کیا انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کا عملہ 24 گھنٹے کے اندر اندر یہاں سے چلا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا کیونکہ طورخم باچامینہ میں ہزاروں لوگ رہتے ہیں طورخم کا ایک بڑا اور تاریخی بازار ہے جہاں پر درجن سے ذائد نانبائیوں کی دکانیں ہیں مچنی پوسٹ سے اگے اٹا نہ چھوڑنا ظلم کی انتہا ہے اور انہیں پاکستانی ماننے سے انکار کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اگر واقعی اٹے کی سمگلنگ کو روکنا ہے تو زیرو پوائنٹ پر اس عملہ کو تعینات کرکے بارڈر کے اس پار پر پابندی لگا دی جائے تاکہ طورخم میں موجود پاکستانیوں کو مشکلات نہ ہو انہوں نے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف اٹا نہیں چھوڑا جاتا تو دوسری طرف دالیں اور چاول پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کا مطلب طورخم میں موجود لوگوں کو بھوکوں سے مروانا ہے اخر میں مظاہرین نے لائیوں سٹاک عملہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں