لنڈی کوتل ،بم ڈسپوزل سکواڈ نے پولیس چیک پوسٹ کے پاس نصب 8کلو بارودی موا دناکارہ بنادیا

بدھ 15 مئی 2024 20:10

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بم ڈسپوزل سکواڈ نے پولیس چیک پوسٹ کے پاس نصب بارودی موا دناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں چاروازئے پولیس چیک پوسٹ کی دیوار کے ساتھ مشکوک ڈبہ نصب کیا گیا تھا پولیس نے مشکوک کین یا ڈبے کو صبح دیکھا تو چیک پوسٹ کو حفاظتی تدابیر کے پیش نظر خالی کر کے پوزیشن سنبھال لیں اور بی ڈی یو سکوارڈ کو طلب کیا گیا وہاں پوری علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس وقت تک کسی کو چاروازئے چیک پوسٹ کے قریب انے جانے سے منع کیا تھا بی ڈی یو ٹیم جب پہنچا تو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا اور ایک اندازے کے مطابق اس آئی ڈی میں آٹھ کلو بارودی مواد استعمال ہوئے تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردوں کی ایک اور بزدلانہ چال کو ناکام بنادیا اور 8 کلو بارودی مواد کو بی ڈی یو سکوارڈ خیبر نے انتہائی مہارت سے آئی ڈی کو ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں