ْیکہ غنڈ ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،قبائلی خطہ میں حکومت کا ٹیکسز نفاذکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کی بجلی لوڈشیڈنگ ،ٹیکسز کیخلاف نعرہ بازی ،ٹی ایم اے کے وصول ٹیکسز منظرعام پر لانے کامطالبہ

بدھ 8 مئی 2024 20:25

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) یکہ غنڈ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور قبائلی خطہ میں حکومت کا ٹیکسز نفاذکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرین نے بجلی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسز کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے وصول کردہ ٹیکسز منظرعام پر لانے کامطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ بازار میں پشاور باجوڑ شاہراہ پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، ٹی ایم اے ٹیکسز سمیت قبائلی خطہ میں حکومت کی دیگر نافذ ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ شاہراہ ایک گھنٹہ ہرقسم امدورفت کیلئے بندرکھا۔

احتجاجی مظاہرہ سے پی پی پی کے سینئر رہنما ملک جنگریزخان،یکہ غنڈ فلاحی تنظیم کے صدر مستجاب مہمند،کونسلر اقبال حسین اور یکہ غنڈ بازار صدر امیرذادہ نے اپنے خیالات میں بتایا۔

(جاری ہے)

کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔جس پر عوام مزید خاموش نہیں رہتے۔جن کیخلاف آئندہ میں مختلف مقامات پر ایک مثر تحریک چلائیں ینگے۔انہوں نے ٹی ایم اے ٹیکسز کی وصولی مکمل غنڈہ ٹیکس قرار دیتے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے لوکل انتظامیہ سے ٹی ایم اے کی وصول کردہ ٹیکسوں کا شفاف طریقے سے فوری تحقیقات کاپرزورمطالبہ کیا۔اور اس بات کا انکشاف کیاکہ وصول ٹیکسزمیں گھپلے جبکہ ٹی ایم اے کے اہلکار صفائی میں غفلت کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ یکم جون سے حکومت قبائلی اضلاع میں نئے ٹیکسز نفاذ کا اجرا کررہے ہیں۔جن کو ہم قبائل یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بلکہ قبائل کسی بھی ٹیکس دینے کو تیار نہیں ۔مظاہرین نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،ٹی ایم اے سمیت قبائلی خطہ میں ہر قسم ٹیکس نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرین نے ٹی ایم اے ٹیکسز کی وصولی غنڈہ ٹیکس قرار دیا۔مظاہرین نے ایک گھنٹہ احتجاج کے بعد مسافروں کی تکلیف اور مقامی انتظامیہ کا مذکورہ مسائل کی فوری حل کی یقین دہانی پر شاہراہ کھول دیاگیا۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں