تبدیلی فٹ بال کپ کا کوارٹرفائنل، شنواری ستوری فاتح

پیر 28 جنوری 2019 22:56

تبدیلی فٹ بال کپ کا کوارٹرفائنل، شنواری ستوری فاتح
لنڈی کو تل۔ 28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) پشاور میں جاری تبدیلی فٹبال کپ کا کوارٹر فائنل میچ شنواری ستوری اور خیبر ڈپٹی کمشنر وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوارٹر فائنل دیکھنے کیلئے زیادہ تعداد میں شایقین نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔میچ کے پہلے 3 منٹ میں ہی شنواری فٹبال کلب کے فارورڈ فہیم نے شاندار گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے اوپر بھرپور اٹیک کیے۔میچ شنواری ستوری نے 1۔0 سے جیت لیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں