سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ میں 2023 کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 14 فروری 2023 17:21

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ میں 2023 کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، کمپیوٹر سائنس، بی بی ای اور انگلش ڈپارٹمنٹ کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر اسٹیگس ڈائریکٹر عبدالرحیم مغیری نے ایس یو سی ایل کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دیں بعد میں کمپیوٹر سائنس کے ہیڈ ڈاکٹر ندیم کناسرو، بی بی ای کے جی ایم شیح اور انگلش ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حسین علی کنبھر نے طلبا و طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبے کے باری میں آگاہ کیا۔

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان محنت کرکے اپنا مقام حاصل کرتا ہے، ا س لویئے طلبا و طالبات کو چاہیئے کہ فضول کاموں کی جگہ اپنی شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیے اور مستقبل میں کچہ بن کر دکھائیں اور معاشری کی بہتری کے لیئے اپنا کردار ادا کریں، تعلیم سے ہی انسان کو شعور اور عزت ملتی ہے آج دنیا بہت تیزی سی چل رہی ہے اور ٹیکنالوجی دن بدن نئیں فیوچرز متعارف کرروا رہی ہے، اس لیئے ہمیں اپنے آپ کو کل کے لیئے تیار کر نا ہوگا کیونکہ آج جو آسان لگتا کل کو و بہت مشکل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ آج پیار کا دن ہے اس لیئے ہمیں ہر کسی کے ساتھ محبت باٹنی چاہیئے ہر انساں اچہا ہوتا ہے برا کوئی نہیں ہوتا اس لیئے ہمیں ایک دوسرے کو کمتر سمجھنا چہوڑ دیں اور اپنی منزل پر ٹکا رہنا چاہیئے۔ سندھ یونیورسٹی کئمپس میں تعلیم دوست ماحول ہے اور ہر شعبے میں بہترین اساتذہ ایمانداری سے اپنی خدمت سرانجام دیتے ہیں یہاں کہ اساتذہ گولڈ مڈلسٹ ہیں جو طلبا و طالبات کی تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لیئے کاوشیں سرانجام دیں رہے ہیں۔

تقریب میں طلبا و طالبات نے شاعری پیش کرکے خوب تعریفیں سمیٹی اور ایس یو ایل سے پیار کا اظہار کیا۔ دوران تقریب ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے سندھ کے نامور شاعر استاد بخاری کا مشہور گیت ہم پیار کرنے والے لوگ گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر ایس یو سی ایل کے اساتذہ عبدالوحید چانڈیو، منصور منگی، عبداللہ شیخ، وزیر علی تنیو، صبا نوناری، حنا شاہ، شگفتہ شیخ، نبیلا گل بھٹو دیگر تقریب میں موجود تھے۔ آخر میں سندھ یونیورسٹی کئمپس کے قیام کو دس سال مکمل ہونی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں