سندھ یونیورسٹی کیمپس لارکانہ کا معیاری اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک پائیدار قدم کے طور پر امن کو فروغ دینے اور تنازعات کے خاتمے کی لئے امن سوسائٹی کا قیام

منگل 28 مارچ 2023 22:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) سندھ یونیورسٹی کئپس لارکانہ کا معیاری اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک پائیدار قدم کے طور پر امن کو فروغ دینے اور تنازعات کے خاتمے کی لئے امن سوسائٹی کا بنیاد رکھا گیا، شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنس کے پیس ایڈووکیسی اینڈ کمیونٹی اینگیجمنٹ تھرو ٹرانسفارمیشن فار ٹولرنس (پی اے سی ٹی) پروجیکٹ کے تعاون سے سندھ یونیورسٹی کئمپس لاڑکانہ میں پرو وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے قریب قائم دفتر میں پیس اینڈ کنفلیکٹ مینجمنٹ سوسائٹی کا افتتاح کیا گیا ، سوسائٹی کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، جی ایم شیخ فوکل پرسن، حنا شاہ کوآرڈینیٹر، شہزاد علی صدر اور دیگر عہدیداران بشمول بھالڈینو مغیری، فروا بردی، وقار آدم، میر مسلم، علینہ میمن اور فہیم شیخ نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے سوسائٹی کے قیام کے لیے تربیت اور وسائل کی فراہمی پر شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ اس سوسائٹی کے ذریعے ہمارا مقصد امن کی ثقافت کو سمجھنے اور انصاف، رواداری اور یکجہتی کے اصولوں پر مبنی اقدار، رویوں اور طرز عمل کو اپنا نا ہے جس سے کے لیے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوںاور قابلیت کو بڑھانا ہے۔

اس کے علاوہ معاشرے میں تنازعات اور تنازعات کے پیدا ہونے پرا نہیں کیسے خوش اسلوبی سے اور بہترین طریقے سے حل کیا جائے اس طرح کی تربیت دی جائیگی۔ جس سے اعلیٰ تعلیم کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امن سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے طلباء و طالبات میں پیار، محبت، رواداری یکجھتی اور خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے مختلف مشقیں کرائی جائیگی، کھیلوں، سیمینارز، میوزیکل پرگرام، سیر سپاٹے سمیت مختلف سرگرمیاں کی جائینگی۔ ا س سے طلباء طالبات کے رویوں میں مثبت تبدیلی آئیگی اور وہ اچھی طرح زندگی گذارینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں