لاڑکانہ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور یونیورسٹی آف سینس ملائیشیا کے درمیان تعاون ایم او یو پر دستخط

ہفتہ 6 مئی 2023 18:56

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2023ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور یونیورسٹی آف سینس، ملائیشیا کے درمیان تعاون کے لیے ایک آن لائن مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔ایس ایم بی بی ایم یو کی جانب سے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر حسن کھوسہ نے ایم او یو پر دستخط کیے،ایم یو کے بارے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی یونیورسٹی آف سینس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جس کے دیرپا نتائج سامنے آئیں گے،جس کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا،جس کے تحت دونوں یونیورسٹیز کے مابین طلباء وطالبات اور اساتذہ کا تبادلہ،باہمی تدریسی و تحقیقی پروگراموں کو فروغ ملے گا اور ساتھ ساتھ باہمی ٹریننگ اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور تحقیق کے حوالے سے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائین ایم یو پر دستخط کی تقریب میں یونیورسٹی آف سینس ملائیشیا کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان محمد ، ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نریماہ سمت ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر ازلان عبدالعزیز ، ڈپٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان محمد ، ڈپٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر کمارل عارفین نے آن لائن شرکت کی جب کہ ایس ایم بی بی ایم یو کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ، ڈائریکٹر ڈاکٹر میرحسن کھوسہ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم صدیقی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر گلزار احمد شیخ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر امر لعل،ڈین پروفیسر ڈاکٹر یوسف شاہ نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ نے ایچ آئی وی سنٹر رتو ڈیرو کا دورہ کیا اور ایچ آئی وی پازیٹو بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں