پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی

جمعرات 8 فروری 2018 00:30

لاڑکانہ۔7فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں روپوش اور مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش محمد بچل شیخ کو 2 کلو آدھا پاؤ چرس، ایک کلو بھنگ اور آفیم سمیت، تعلقہ پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب ملزم وقار جتوئی کو 3 کلو چرس سمیت، سچل پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم علی محمد شاہانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب ملزم پیرل جتوئی کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت جبکہ سی آئی اے پولیس نے کیٹی ممتاز تھانے کے مقدمے میں روپوش علی محمد خورس کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں