لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 اشتہاری، روپوش اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 جولائی 2018 22:58

لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 اشتہاری، روپوش اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 اشتہاری، روپوش اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے جمالی لاڑو سے ملزم آفتاب بھٹو کو ریوالور اور گولیوں سمیت، تعلقہ پولیس نے آبڑی واہ سے اشتہاری ملزم علی مراد کھکھرانی کو، ٹگڑ واہ سے اشتہاری ملزم طارق کلہوڑو کو، باقرانی پولیس نے گاؤں گنجا تنیہ سے اشتہاری ملزم اقبال ابڑو کو، پیر شہید لاڑو سے اشتہاری ملزم محرم ابڑو کو اور رحمت پور پولیس کے حدود آڈیٹیرم ہال سے موٹرسائیکل چوری ہونی کی اطلاع پر پولیس نے ناکابندی کرکے شہری محمد بخش کہوسو کی موٹرسائیکل برآمد کرالی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں