چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ میں گندگی کا نوٹس لینے کے بعد میونسپل عملہ متحرک ہو گیا

پیر 14 جنوری 2019 18:35

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ میں گندگی کا نوٹس لینے کے بعد میونسپل عملہ متحرک ہو گیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ میں گندگی کا نوٹس لینے کے بعد میونسپل عملہ متحرک ہو گیا اور گندگی کی صفائی اور ڈسپوزل فعال کروا دیا گیا تاہم ڈپٹی کمشنر اور میئر لاڑکانہ سمیت محلہ سے منتخب ڈپٹی میئر علاقہ مکینوں کے پاس نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے کوثر مل محلہ کے رہائشی ایاز چنہ کی شاعرانہ انداز میں گندگی کے متعلق بلاول بھٹو کو کی گئی شکایت رنگ لے آئی اور بلاول بھٹو کے احکامات پر میونسپل عملہ نے متاثرہ علاقہ پہنچ کر نا صرف گندگی اٹھائی بلکہ ڈسپوزل فعال کروایا جس سے شاعرانہ انداز میں شکوہ کرنے والے شکایت گزار ایاز چنہ سمیت دیگر علاقہ مکیں کسی حد تک مطمئن نظر آئے تاہم انہوں نے بلاول بھٹو کو خود کوثر مل اور لاڑکانہ کا دورہ کرنے کی اپیل کی، شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈسپوزل کو وسیع کیا جائے اور سیوریج سسٹم بحال کیا جائے، دوسری جانب بلاول بھٹو کے احکامات کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق میئر لاڑکانہ اسلم شیخ اور اسی علاقہ سے منتخب ڈپٹی میئر انور لہر متاثرہ علاقہ نا پہنچے اور نا ہی دورہ کیا ہے، دوسری جانب یونین کونسل 11 پیپلز پارٹی کے صدر اصغر علی عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کی جانب سے صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری انہیں فی گئی ہے وہ علاقہ میں موجود ہیں صفائی کروائی جا رہی ہے، پچھلے دس سالوں میں متعلقہ محلہ کی آبادی 5 ہزار سے 35 ہزار ہوئی ہے جبکہ ڈسپوزل کے قریب تجاوزات موجود ہیں جس وجہ سے پانی کے جمع اور نکاسی کے لیے ڈسپوزل کا کنواں چھوٹا ہے یہاں پر تجاوزات آپریشن کی ضرورت ہے یہ ہی واحد حل ہے ورنہ دیگر حل عارضی ہونگے، انہوں نے کہا کہ اگر آپریشن کیا جاتا ہے تب بھی ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا اس سلسلے میں افسران اور پارٹی رہنما سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں