پاک افواج کی حمایت میں لاڑکانہ میں ریلی نکالی گئی

اتوار 14 جولائی 2019 19:30

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) پاک افواج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔سندھ پیٹاٹرک یوتھ لیڈیز ونگ کی جانب سے نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں خواتین نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ پیٹاٹرک یوتھ لیڈیز ونگ ضلع لاڑکانہ کے صدر پروین سومرو، ایڈووکیٹ اختیار بیگم، ایڈووکیٹ سلمیٰ بھٹو، نسرین سومرو، کلثوم سومرو اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگرد کے خاتمے اور امن کی بحالی میں پاک فوج کا کردار اہم جس کے باعث پورے ملک میں عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شہدائے کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قیمتیوں جانوں کا نذرانہ دے کر ملکی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں