لاڑکانہ ،تین افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 31 اکتوبر 2017 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) قمبر تحصیل کے گاؤں شیر محمد بلیدی کے مکینوں نے تین افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیارل بلیدی نے بتایا کہ پانچ سال قبل پانی کے معاملے پر بااثر ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد عاقل بلیدی، جام بلیدی اور اربیلو بلیدی قتل کرکے بیٹے سمیت دیگر کو زخمی کردیا، واقعے کا مقدمہ ڈرگھ تھانہ پر درج ہونے کے باوجود بااثر ملزمان ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے باعث ہماری زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے اپیل کی کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کی جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں