چودھری محمدیٰسین کی بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت

سویلین شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارت سنگین جرائم کا مرتکب ہورہاہے، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر

منگل 26 دسمبر 2017 19:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین نے قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین جوانوں کی شہادت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج کی جانب سے آئے روز کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سویلین شہریوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے جو کہ بین لااقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سنگین جرائم کا مرتکب ہورہاہے، وہ آج یہاں لاڑکانہ پہنچنے پر ایئرپورٹ پر اخبار نویسوں سے گفتگوکررہے تھے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان جارحیت اور بربریت کا بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اقوام عالم بھارتی افواج کی اس کھلی دہشتگردی اور بربریت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بڑیپمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، کیمیائی ہتھیاروں سمیت دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپاہچ بنایاجارہا ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازحکومت نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، مودی کی دوستی میں نوازشریف نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام ن لیگ سے نفرت کرتے ہیں، اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات تبدیل ہوچکے ہیں ، لوگوں کی جوق درجوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں