لاڑکانہ میں موٹر سائیکل رکشہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، تیسرا زخمی

بدھ 13 فروری 2019 13:36

لاڑکانہ میں موٹر سائیکل رکشہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، تیسرا زخمی
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) لاڑکانہ میں موٹر سائیکل رکشہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق چنگچی رکشہ ڈرائیور کے مطابق وہ لاڑکانہ سے نوڈیرو کی طرف جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے رکشہ روک کر تینوں افراد پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

واقعے میں رکشے میں بیٹھے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوڈیرو شوگر مل سکھر لاڑکانہ بائی پاس پر 2 موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مزدوری کا کام کرنے والے وحید گل، رائیس خان جاں بحق جبکہ عارف گل شدید زخمی ہو گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں