لاڑکانہ پولیس کی میونسپل اسٹیڈیم روڈ پر کامیاب کاروائی ،قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات 19 مئی 2022 14:29

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) لاڑکانہ پولیس نے میونسپل اسٹیڈیم روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زین کھوکھر مرڈر کیس میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان لاڑکانہ پولیس کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان احسان بھٹی اور جمیل بھٹی سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضع رہے کہ رواں برس 6اپریل کو تھانہ سول لائین کے حدود ڈاکٹرز کالونی میں طالب علم زین کھوکھر کی گولی لگنے سے موت واقع ہوئی تھی جس کا مقدمہ مقتول کے چچا عمران کھوکھر کی مدعیت میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں