لاڑکانہ کی عدالت نے شہری کو حبس بیجا میں رکھ کر 5 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا

Tariq Mahmood Durrani طارق محمود درانی منگل 12 دسمبر 2023 14:08

لاڑکانہ کی عدالت نے شہری کو حبس بیجا میں رکھ کر 5 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
لاڑکانہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 دسمبر 2023ء ) گلاب رند نامی شخص کو اس کی دکان سے گرفتار کرکے لاکپ کرنے کے بعد پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کرنے والے ایس ایچ او بقاپور لاڑکانہ عبدالغفور مغیری کے خلاف گرفتار گلاب رند کے بھائی اعجاز رند کی درخواست پر بیلف نے تھانے پر چھاپہ مار کر گلاب رند کو بازیاب کرکے ایس ایچ او بقاپور عبدالغفور مغیری کو ریکارڈ سمیت ایڈیشنل سیشن جج 6 کی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جہاں سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج 6 کی عدالت نے شہری کو حبس بیجا میں رکھنے اور 5 لاکھ رشوت طلب کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او بقاپور عبدالغفور مغیری پر مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں