لاڑکانہ، فوجی فائونڈیشن اسکول کے قریب سے 17 سالہ طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش

جمعہ 20 جولائی 2018 22:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل کے حد فوجی فائونڈیشن اسکول کے قریب مبینہ طور پر 17 سالہ طالبعلم محمد حسنین ناریجو کو مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جسے وہاں موجود شہریوں نے مزاحمت پر اغوا ہونے سے بچالیا جبکہ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مبینہ اغوا ہونے سے بچنے والے نوجوان کے بھائی شعیب ناریجو نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی بھی دشمنی نہیں نہ جانے کس نے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث اغوا کاروں کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب حد کے تھانہ پر واقعے کے متعلق شکایت درج کی گئی ہے تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں