لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،5روپوش ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ اغوا کے مقدمے میں مطلوب ملزم لیاقت کلھوڑو کو، لاشاری پولیس نے دوران چیکنگ ملزم بشیر لاشاری کو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ پولیس مقابلے کے مقدموں میں روپوش ملزم مسعود مشوری کو، ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ ویہڑ تھانے کے مطلوب ملزمان گلزار جسکانی اور مولابخش جسکانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں