لاڑکانہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا

جمعرات 13 جون 2019 23:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) لاڑکانہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرار ہوگئے، پولیس نے واقع مغیری برادری میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا، ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیئے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ تعلقہ تھانہ کی حدود موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پروفیسر کالونی کے قریب فائرنگ کر کے قمبر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرار ہوگئے، جاںبحق ہونے والوں کی شناخت ذوالفقار علی اور داد محمد مغیری کے طور پر ہوئی ہے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ تھانہ کی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو چانڈکا اسپتال پہنچایا جہاں ایس ایس پی لاڑکانہ بھی پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول پولیس اہلکاروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کے حوالے کی گئی جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں