ملک بھر کی طرح لاڑکانہ کے بھی تمام تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ مناکر پرچم کشائی کی تقاریب

جمعہ 17 جنوری 2020 18:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ کے بھی تمام تعلیمی اداروں میں 17 جنوری قومی یکجہتی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ مناکر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد گئیں، لاڑکانہ شہر کے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول لاڑکانہ میں قومی یکجہتی کی مرکزی تقریب میں میئر خیر محمد شیخ، پرنسپل اللہ بخش سومرو، اساتذہ و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں پرچم کشائی کرکے قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر میئر خیر محمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے ساتھ ہی پاکستان کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، آج قومی یکجہتی کے دن پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم بحیثیت ایک قوم ملکی مفادات پر یکجہ ہوکر ملک دشمن عناصر سے کسی حد تک بھی جائیں گے کیونکہ پاکستان کی آزادی کے لیے قائداعظم محمد علی جناح و دیگر اکابرین نے جدوجہد کرکے بڑی قربانیوں کے بعد پاک وطن کو آزاد دلوائی یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم آج ملک میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں، پرنسپل اللہ بخش سومرو کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں ایمان، اتحاد، یکجہتی کے ساتھ محنت سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، تقریب کے شرکا قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، دوسری جانب چانڈکا میڈیکل کالج، سندھ یونیورسٹی لاڑکانہ کئمپس، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، گورنمنٹ کامرس کالج، زیبسٹ اسکول سمیت دیگر چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی تقاریب کا انعقاد کرکے رلیاں نکالی گئیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں