جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما عبدالمجید شیخ انتقال کرگئے

منگل 21 جنوری 2020 23:51

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) جماعت اسلامی لاڑکانہ کے سابق امیروبزرگ رہنما عبدالمجید شیخ انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ صوبائی نائب امیرپروفیسرنظام الدین میمن کی امامت میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،جے آئی یوتھ کے صوبائی رہنما ایڈووکیٹ طارق میرجت،لاڑکانہ ،شکارپور،اورقمبرشہدادکوٹ اضلاع کے امرائ اورکارکنان سمیت دوست احباب نے شرکت کی،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی عمر88سال تھی جبکہ پسماندگان میں پانچ بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ دریں اثنائ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی اوردیگر ذمہ داران نے عبدلامجید شیخ کپڑے والے کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں