ْاڑکانہ،پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سابق صوبائی صدر امیر بخش خان بھٹو کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:56

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سابق صوبائی صدر امیر بخش خان بھٹو کی زیر صدارت اس کی رہائش گاہ پر سندھ بھر سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے ورکروں اور کارکنان کا اجلاس ہوا جو پہلے سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما اور کارکنان تھے، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے امیر بخش خان بھٹو نے کہا کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ملک بالخصوص سندھ کے دکھوں کا ازالہ کرینگے، امیر بخش بھٹو نے مزید کہاکہ اگر نظام اور ملکی صورتحال میں بہتری لانے میں تاخیر ہوئی ہے تو وہ اس لیئے ہوئی ہے کہ ضیاء الحق کے دؤر اور اس کے بعد آنے والی تمام حکومتوں نے ملک کو ڈوبتی ہوئی کشتی سمجھ کر بے دردی سے لوٹا ہے اور آئین اور قانون کی دھجیاں اٴْڑائی ہیں، ایسے تباہ کن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھال کر اصلاحات اور بہتری لانا آسان کام نہیں ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں