لاڑکانہ میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ مراکز پر چھاپے ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) لاڑکانہ میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ مراکز پر چھاپے ،کھانوں کی تیاری میں حفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی پرجرمانے عائد ،کئی فوڈ مراکز کے لائسنس زائد المیعاد نکلے تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سکھر ولاڑکانہ ڈویڑن کی ڈائریکٹر میڈم عائشہ جونیجو کی سربراہی میں لاڑکانہ شہر میں واقع مختلف فوڈ مراکز پر اچانک چھاپے مارے اور ا کے کچن اور کھانے پینے کی اشیائ کی تیاری اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا تو وہ غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف نکلا جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ مراکز پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے اور اسموقع پر ڈائریکٹر عائشہ جونیجو نے فوڈ مراکز مالکان کو متنبیہ کیا کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری کے حوالے سے حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ابھی تو وارننگ اور جرمانہ عائد کیا جارہاہے تاہم آئندہ کاروائی میں ان کے مراکز سیل بھی کیے جاسکتے ہیں سندھ فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کے دوران کئی فوڈ مراکز کے لائسنس بھی زائد المیعاد پائے گئے جس پر بھی ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں