لاڑکانہ پولیس نے علی گوہر شیخ بلائینڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ کرلیا،دو مرکزی ملزمان گرفتار

پیر 4 جولائی 2022 18:13

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) لاڑکانہ پولیس نے علی گوہر شیخ بلائینڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ کرلیا،دو مرکزی ملزمان گرفتارکرلئے۔ علاقہ تھانہ بقاپور والے علاقے نوحانی پہاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے علی گوہر شیخ کو قتل کیا تھا۔ متوفی کی لاش ایک دن بعد وارثین نے شناخت کی تھی ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بقاپور کو بلا توقف ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

جاری کردہ احکامات کے نتیجے میں بقاپور پولیس نے محکمانہ مہارت اور جدید تکنیکی سسٹم کی مدد سے بلائینڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ کرکے ملوث مرکزی دو ملزمان صمد عرف سونو ولد سلطان احمد تنیو رہائشی مسن روڈ محمد پور محلہ لاڑکانہ اور ملزم عرفان ولد روشن علی کھوکھر رہائشی مسن روڈ محمد پور محلہ لاڑکانہ کو فوتی کی موٹر سائیکل اور موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہےگرفتار ملزم کے خلاف مقتول کے رشتے دار مختیار علی شیخ کی مدعیت میں مقدمہ21/22زیر دفعہ 302,34ppc درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ بلائینڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ کرنے پر ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز نے ایس ایچ او بقاپور انسپیکٹر حسین علی بروہی اور اس کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں