لاڑکانہ میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، ہولی کے موقع پر گومی بائی لیڈیز کلب میں تقریب

اتوار 24 مارچ 2024 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، ہولی کے موقع پر گومی بائی لیڈیز کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کلب کی صدر ڈاکٹر فریدہ پیچوہو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پرہہ سکینہ گاد، حمیدہ خاصخیلی، ریحانہ سومرو، پوری چاندنی، نشا، سمیعہ آہوجا، ذکیہ پیرزادو، انیتا، ڈاکٹر دیالی گل، سبیتا سمیت ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہولی پر ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور ہولی کا دن منا کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر گمی بائی لیڈیز کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کا دن ہے، یہ دن ہم سب کے لیے ایک خاص دن ہے، اس کا مقصد ہندو برادری کی خواتین کو یکجہتی کا احساس دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں