نواسہ رسولﷺحضرت امام حسن کا یوم ولادت بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

منگل 26 مارچ 2024 14:32

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسن کا یوم ولادت15رمضان المبارک بروز منگل بھرپورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں لاڑکانہ کی مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیاہے جبکہ علماءکرام،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسنؓ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

حضرت امام حسنؓ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت بی بی فاطمة الزہرہؓ کے بڑے فرزند تھے ۔آنحضورﷺ کی ایک مشہور ترین حدیث کے مطابق حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیں،آ پ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے، رسول خدا ﷺ نے آپ کا نام حسن رکھا۔حضرت امام حسن 28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے، آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں