لاڑکانہ پولیس اور شہری کے مابین جھگڑا، ایس ایس پی کا نوٹس، اہلکار کو معطل کر دیا

پیر 22 اپریل 2024 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لاڑکانہ میں پولیس اہلکاروں اور شہری میں جھگڑاکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ پولیس اہلکار کو معطل اور کوارٹر گارڈ بند کرکے ایس ایچ او ولید سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود پولیس موبائل میں سوار ہلکاروں اور ایک شہری کے درمیان جھگڑا ہوا جن کی جانب سے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس موبائل کے ڈرائیور نجف شاہانی کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ بند کرکے ایس ایچ او ولید سے رپورٹ طلب کرلی۔اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان نے بتایا کہ پولیس ڈرائیور نجف شاہانی کو معطل اور کوارٹر گارڈ بند کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ایس ایچ او ولید کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نجف شاہانی اور ظفر شاہانی کے درمیان رشتہ داری کا تنازعہ چل رہا ہے جو کہ ایک ہی برادری اور گاؤں کے رہائشی ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں