حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث گھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 14:47

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث گھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور امدادی کام میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور لیویز کے اہلکاروں کی مدد کی۔

(جاری ہے)

زخمیوں سے متعلق بتایا گیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔زخمیوں کی آمد کے باعث مذکورہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنید مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ کندملیر کے مقام پر بزی چوک کے قریب خطرناک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہوگئی اور حادثے کا باعث بنی۔واضح رہے کہ رواں برس اگست میں ضلع حب میں ہی کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں