ساکران پولیس کی مبینہ سرپرستی میں لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کا سلسلہ جاری حب و گڈانی کے شہری پانی سے محروم

جمعرات 26 اگست 2021 16:47

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) ساکران پولیس کی مبینہ سرپرستی میں لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کا سلسلہ جاری حب و گڈانی کے شہری پانی سے محروم ساکران پولیس مٹی گرم کرنے میں مصروف بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب اور گڈانی کیشہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی لسبیلہ کینال سے ساکران پولیس کی مبیبہ سرپرستی میں پانی کا چوری کا سلسلہ جاری روزانہ سینکڑوں ٹینکرز لسبیلہ کینال سے متصل غیرقانونی ہائیڈرینٹس پمپوں سے دیدہ دلیری سے پانی بھر کر ساکران پولیس کی مٹی گرم کرکے کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کررہے ہیں ساکران پولیس کی جگہ جگہ کھڑی موبائل گشت یا بند مراد پولیس چوکی پر ان غیرقانونی واٹر ٹینکرز سے دن دہاڑے وصولی کی جارہی ہے دوسری جانب حب اور گڈانی کے شہری حلقوں کے مطابق ساکران پولیس کی مبینہ سرپرستی میں لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کی وجہ سے محکمہ PHE کے تالابوں تک پانی کم آتا ہے جس سے حب اور گڈانی میں ہمیشہ پینے کے پانی کی قلت رہتی ہے دوسری جانب محکمہ ایری گیشن حکام نے بھی لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس سے شہری حلقوں میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کا نوٹس لینے اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس پمپوں کے خلاف فوری کاروائی کی اپیل کی ہی.

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں