لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب خادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ،ْ 12 افراد زخمی

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب خادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع حب میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں